تجارتی معاہدہ اماراتی پیشکش بہتر بنانے کیلیے مذاکرات کی ہدایت

اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس


Irshad Ansari August 08, 2023
اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین کا اجلاس (فوٹو : فائل)

کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین نے مذاکراتی کمیٹی کو یو اے ای کی طرف سے پیشکش کو مزید بہتر بنانے کیلیے مذاکرات کرنیکی ہدایات جاری کردیں۔

کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی لین دین نے مذاکراتی کمیٹی کو کراچی پورٹ ٹرسٹ اور اے ڈی پورٹ یو اے ای کے درمیان کمرشل ایگریمنٹ کیلیے اے ڈی پورٹ یو اے ای کی طرف سے کی جانے والی پیشکش(آفرز )کو مزید بہتر بنانے کیلیے دوبارہ مذاکرات کرنیکی ہدایات جاری کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی ٹی کے آپریشنز کیلیے یواے ای کے ساتھ معاہدے پر بات چیت کی اجازت

وزارت خزانہ کے مطابق کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا۔ سی سی او آئی جی سی ٹی نے کراچی پورٹ کے ایسٹ وارف پر بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کی ترقی کے لیے کے پی ٹی اور اے ڈی پورٹس یو اے ای کے درمیان تجارتی معاہدے پر 4 اور 5 اگست 2023 کو مذاکرات کرنے والی مذاکراتی کمیٹی کی پیشرفت پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کو یو اے ای کی طرف سے پیش کردہ شرائط کو بہتر بنانے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |