پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج نے 207ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا

ادارے کے سال 2007 میں اپنے قیام کے بعد پہلا تاریخ ساز منافع ہے


Staff Reporter August 08, 2023
ادارے کے سال 2007 میں اپنے قیام کے بعد پہلا تاریخ ساز منافع ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج نے 207ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کرلیا۔

پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج نے 30جون 2023 کوختم ہونے والے مالی سال پر گزشتہ سال کی نسبت 266 فیصد کے اضافے سے 207ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا ہے جو ادارے کے سال 2007 میں اپنے قیام کے بعد پہلا تاریخ ساز منافع ہے۔

مالی سال 2023 کے دوران ایکسچینج کی آپریٹنگ انکم بھی 80فیصد کے اضافے سے 673ملین روپے رہی، زیرتبصرہ مدت میں پی ایم ایکس کا تجارتی حجم بھی 4.641 ٹریلین روپے کی سطح کوچھوگیا جو گزشتہ مالی سال میں 3.867 ٹریلین روپے تھا۔

زیر تبصرہ مالی سال کی نمایاں کارکردگی کی بنیاد پرایکس چینج نے اپنی ایکویٹی جو مالی سال 2011 میں منفی 192ملین روپے ہوگئی تھی کو مکمل طور پر بحال کرلیا جس کے نتیجے میں اب وہ مثبت 313.6 ملین روپے ہوگئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |