ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی قومی ٹیم کی سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں

پاکستان 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گا

پاکستان 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گا (فوٹو: ایشین ہاکی فیڈریشن)

ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کیلئے جاپان کی ہار اور بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی درکار ہوگی۔

بھارت کے شہر چنائی میں جاری ایشن ہاکی چیمپئینز ٹرافی کی پوائنٹس ٹیبل پر بھارت ابتدائی 4 میچوں میں 3 فتوحات ایک ڈرا میچ کے ساتھ 10 پوائنٹس کے ہمراہ پہلی پوزیشن پر قابض ہے۔

ملائیشیا 4 میچز میں 3 فتوحات اور ایک ہار کے ساتھ دوسری، کوریا 4 میچز میں ایک فتح، 2 ڈرا اور ایک شکست کے ہمراہ 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

مزید پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی؛ پاکستان کی پہلی فتح، چین کو 1-2 سے شکست

قومی ٹیم ایوںٹ میں اب تک 4 میچز میں ایک فتح، 2 ڈرا اور ایک شکست کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر قیام پذیر ہے۔

اگر پاکستانی ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا چاہتی ہے تو اُسے میزبان بھارت کیخلاف جیت یا جاپان کو چین ہاتھوں شکست کا انتظار کرنا ہوگا۔


مزید پڑھیں: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم پہلی جیت کو ترس گئی

پوائنٹس ٹیبل پر چاپان اور چین کی ٹیمیں 4،4 میچز میں کوئی فتح حاصل نہیں کرسکی ہیں البتہ جاپان نے 2 ڈرا اور 2 میچز ہارے ہیں جبکہ چین ایک ڈرا اور 3 میچز ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکا ہے۔

دوسری جانب روایتی حریف پاکستان اور بھارت تین تین بار ایشین چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔

بقیہ میچز کا شیڈول:

9 اگست: جاپان بمقابلہ چین۔ ملائیشیا بمقابلہ کوریا اور بھارت بمقابلہ پاکستان

Load Next Story