وزیرداخلہ نے عراق سے ملے تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دئیے

دورہ عراق میں ملنے والے تحائف ملک و قوم کی امانت ہیں، رانا ثنا اللہ


ویب ڈیسک August 08, 2023
وزیر داخلہ عراقی ہم منصب کی دعوت پر عراق گئے تھے:فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے دورہ عراق میں ملنے والے قیمتی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عراق کے دورے کے دوران تحفے کے طور پر ملنے والا قیمتی پستول اور ایک موبائل توشہ خانہ میں جمع کروا دئیے۔ یہ تحائف عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشماری نے جذبہ خیر سگالی کے طور دیے تھے۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ دورہ عراق میں ملنے والے تحائف ملک اور قوم کی امانت ہیں اس لئے انہیں قومی خزانے میں جمع کرا دیا گیا ہے۔۔ رانا ثنا اللہ عراقی ہم منصب کے دعوت پر 4 روز کے لیے عراق گئےتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں