
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی میگا اسٹار رجنی کانت کی فلم 'جیلر' 10 اگست کو ریلیز ہوگی۔ بھارتی ریاستوں کرناٹک اورتامل ناڈو کی بیشتر کمپنیوں کے ملازمین کی بڑی تعداد نے فلم کی ریلیز کے دن چھٹی کی درخواست دے دی۔
چھٹی کی غیر معمولی درخواستوں کو دیکھتے ہوئے 2 بڑی کمپنیوں نے تعطیل کا اعلان کردیا۔ مختلف شہروں میں ان کمپنیوں کے دفاتر بند رہیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے بھی دو شہری جیلر کا فرسٹ شو دیکھنے کے لیے چنئی پہنچے ہیں۔ رجنی کانت کی فلم 'جیلر' کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار جیکی شیروف اور تمنا بھاٹیہ بھی شامل ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔