ڈاکٹر فوزیہ کا عافیہ سے ملاقات میں وزارت خارجہ کے عدم تعاون کیخلاف عدالت سے رجوع

ڈاکٹر فوزیہ گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں


ویب ڈیسک August 08, 2023
ڈاکٹر فوزیہ گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں فوٹو: فائل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ وزارت خارجہ کے عدم تعاون کیخلاف عدالت پہنچ گئیں۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے آئی ہوں، عدالت کا حکم تھا کہ اگر وزارت خارجہ تعاون نہ کرے تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

ڈاکٹر فوزیہ نے بتایا کہ 7 ، 8 اور 9 اگست کو عافیہ سے ملنے جانے تھا لیکن ایسا نہیں ہو سکا، افسوس جو سہولیات دلوانے اسے یہاں آئی تھی وہ بھی واپس لے لی گئی ہیں۔

ڈاکٹر فوزیہ گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مجھے ملنے بھی نہیں دیا جارہا ہے، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا موقف ہے پاکستان نے ملاقات کے لیے کوئی پیغام نہیں بھیجا۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل والی ملاقات کی باقاعدہ درخواست بھیجی گئی تھی، عافیہ پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے، وہ گوانتا نامو بے سے بدترین جگہ ہول سیل میں ہے، گوانتانامو بے جیل اس ہول نما سیل کے سامنے جنت لگے گی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے مزید کہا کہ وزرات خارجہ کے پاس وہ دستاویزات موجود ہیں جو کیس کو آگے بڑھا سکتی ہیں، وزرات خارجہ ہمیں وہ دستاویزات نہیں دے رہی ہے، ہماری ٹکٹس اور وکلاء کی فیس ضائع ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں