ایم این اے خالد خان مگسی پر کسان امداد جویا کے قتل کا مقدمہ درج

مقتول کی بیٹی ارباب جویا کی مدعیت میں درج مقدمے میں ایم پی اے طارق خان مگسی اور 5 دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 08, 2023
مقدمے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خالد خان مگسی کو نامزد کیا گیا ہے (فوٹو: فائل)

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے کسان امداد جویا کے قتل کا مقدمہ رکن قومی اسمبلی خالد خان مگسی کے خلاف درج کرلیا گیا۔

لیویزذرائع کے مطابق کسان امداد جویا کے قتل کا مقدمہ مقتول کی بیٹی ارباب جویا کی مدعیت میں لیویز تھانہ جھل مگسی میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خالد خان مگسی، ان کے بھائی رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق خان مگسی کو نامزد کیا گیا ہے۔

کسان امداد جویا کے قتل کے مقدمے میں 5 دیگر افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امداد جویا 3 روز قبل جھل مگسی میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

تشویشناک صورتحال

Dec 28, 2024 01:16 AM |

چاول کی برآمدات

Dec 28, 2024 01:12 AM |

ملتے جلتے خیالات

Dec 28, 2024 01:08 AM |