ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ ریلوے کے 6 افسران اور اہلکار معطل

ڈویژنل انجینئر سکھر حافظ بدر العارفین اور ورک مینیجر عاطف اشفاق بھی شامل


ویب ڈیسک August 08, 2023
ڈویژنل انجینئر سکھر حافظ بدر العارفین اور ورک مینیجر عاطف اشفاق بھی شامل

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے پر ریلوے انتظامیہ نے سکھر اور نواب شاہ انتظامیہ کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

پاکستان ریلوے نے 6 افسران اور اہلکار معطل کر دیے ۔ جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈویژنل انجینئر سکھر حافظ بدر العارفین ، ورک مینیجر عاطف اشفاق، اسسٹنٹ انجینئر مشرف مجید، وے انسپکٹر محمد عارف کو معطل کردیا گیا۔

پاور کنٹرولر بشیر احمد اور گینگ مین کانگلے کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین حادثہ پٹڑی ٹوٹنے اور فش پلیٹ نہ ہونے سے ہوا، ابتدائی رپورٹ

اتوار کو ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں اترنے سے 40 مسافر ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں شعبہ سول اور شعبہ مکینیکل کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ پٹڑی ٹوٹنے، فش پلیٹ نہ ہونے، انجن کے خراب وہیل اور ٹریک میں بھی خرابی کے عوامل حادثے کا سبب بنے، تخریب کاری کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں