فواد عالم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا کرک بز کا دعویٰ

قومی کرکٹر امریکا میں لیگ میچز کھیل کر اپنے کرکٹ کیریئر کو آگے بڑھائیں گے، کرک بز


ویب ڈیسک August 08, 2023
فوٹو: فائل

قومی کرکٹر فواد عالم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر فواد عالم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ مائنر لیگ کرکٹ میں شکاگو کنگزمین کی طرف سے مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیلتے نظر آئیں گے۔

اس سے قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز سمیع اسلم، حماد اعظم، سیف بدر اور محمد محسن بھی اپنے کرکٹ کیریئر کو آگے بڑھانے کے لیے امریکا منتقل ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: فواد عالم کو نیوزی لینڈ، انگلینڈ کیخلاف ڈراپ کرنے پر حیران تھا، آفریدی

فواد عالم نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 2007 میں ابوظبی میں سری لنکا کیخلاف میچ سے کیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے 38 او ڈی آئی مچز میں حصہ لیا جس میں 36 اننگز میں 40.25 کی اوسط سے 966 رنز بنائے۔ انکے او ڈی آئی کیریئر میں ایک سنچری اور 6 ففٹیز شامل ہیں۔

فواد عالم کو آخری بار 22 اپریل 2015 کو بنگلہ دیش کیخلاف او ڈی آئی میچ میں کھلایا گیا تھا۔

فواد عالم نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ بھی سری لنکا کیخلاف ہی 2009 میں کھیلا تھا جس میں انہوں نے سنچری کے ساتھ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا لیکن بعد میں صرف دو میچز کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی بھی فواد عالم کو ڈراپ کرنے پر بول اُٹھے

ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد بالآخر 2020 میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے دوران فواد عالم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

گزشتہ سال فواد عالم کو آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا جس میں انہوں نے تین ٹیسٹ میچز میں چار اننگز میں 33 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: فواد عالم اور یاسر شاہ کے کیریئر کا سورج غروب ہونے لگا

فواد عالم کو 24 سے 28 جولائی 2022 کو آخری بار سری لنکا کیخلاف ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شامل کیا گیا تھا جس میں انہوں نے 25 رنز بنائے جس کے بعد انہیں ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔

فواد عالم نے 19 ٹیسٹ میچوں میں حصہ لیا جس میں انہوں نے 38.88 کی اوسط سے 1011 رنز بنائے۔ ان کے ٹیسٹ کیریئر میں پانچ سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں