یوکرینی صدر کے قتل کی سازش پکڑی گئی خاتون کو 12 سال قید

خاتون ایک فوجی اڈے کی دکان میں کام کرتی تھی

خاتون ایک فوجی اڈے کی دکان پر کام کرتی تھیں، فوٹو: فائل

یوکرین میں صدر وولودیمیر زیلنسکی کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں ایک خاتون کو حراست میں لے لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی معاونت روس سے کی جا رہی تھی۔ سازش کے تحت صدر زیلنسکی پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران حملہ کرنا تھا۔


خاتون ایک فوجی اڈے کی دکان میں کام کرتی تھی اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے صدر کے متوقع دورے کے مقامات کی تصویر کشی کی۔

یوکرینی انٹیلی جنس ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون جنوبی میکولائیو کے علاقے میں صدر وولودیمیر کے سفر سے متعلق معلومات جمع کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ خاتون کے موبائل میں صدر کی نقل و حرکت سے متعلق ٹیکسٹ پیغامات اور ہاتھ سے لکھی تحریری بھی ملی ہیں۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران الزامات ثابت ہونے پر خاتون کو 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
Load Next Story