
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے وضاحت کے ساتھ بتایا کہ انڈسٹری میں نوجوان آج کل کامیاب ہونے کیلئے اپنی باڈی پر محنت کررہے ہیں حالاں کہ کامیابی کیلئے اداکاری کی صلاحیتوں کا اچھا ہونا ضروری ہے۔
ابھیشیک بچن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ 'دھوم3' میں وہ اسمارٹ جبکہ 'دنگل' میں ان کا وزن بڑھا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ نوجوانوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ اداکاری کے بجائے سکس پیکس بنانے میں محنت کررہے ہیں تو انہیں افسوس ہوتا ہے۔
اداکار نے نئی نسل کو مشورہ دیا کہ باڈی کے بجائے وہ اپنے زبان اور اداکاری کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اسی سے اداکار بنتے ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔