کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر فائرنگ میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

نامعلوم افراد اندھا دھند فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہوگئے، لیویز


ویب ڈیسک August 08, 2023
فوٹو فائل

بلوچستان کے دارالحکومت کے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں، بیوی اور بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سڑک پر کھڑے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں مرد، خاتون اور بچہ جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق مرنے والوں میں شوہر، بیوی اور بچہ شامل تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں