
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے 9 اگست کی صبح گیارہ بجے کابینہ اراکین کا الوداعی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پندرہ ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یادگار کے لیے الوداعی فوٹو سیشن بھی ہوگا۔
علاوہ ازیں قومی اسمبلی الوداعی اجلاس 9 اگست کی دوپہر دو بجے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ارکان اسمبلی گروپ فوٹو کل شام ساڑھے 5 بجے ہوگا۔
ارکان اسمبلی گروپ فوٹو ایوان کے اندر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر ہوگا جبکہ ارکان اسمبلی کے اعزاز میں اعشائیہ کل شام 7 بجے دیا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔