وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی کا الوداعی اجلاس طلب

کابینہ اراکین کا فوٹو شوٹ گیارہ جبکہ اراکین اسمبلی کا فوٹو شوٹ شام ساڑھے پانچ بجے ہوگا


ویب ڈیسک August 08, 2023
——فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا الوداعی اجلاس دن گیارہ بجے طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے 9 اگست کی صبح گیارہ بجے کابینہ اراکین کا الوداعی اجلاس طلب کیا ہے، جس میں پندرہ ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یادگار کے لیے الوداعی فوٹو سیشن بھی ہوگا۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی الوداعی اجلاس 9 اگست کی دوپہر دو بجے طلب کرلیا گیا ہے جبکہ ارکان اسمبلی گروپ فوٹو کل شام ساڑھے 5 بجے ہوگا۔

ارکان اسمبلی گروپ فوٹو ایوان کے اندر اور پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر ہوگا جبکہ ارکان اسمبلی کے اعزاز میں اعشائیہ کل شام 7 بجے دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں