پاکستان کے سارے ہی بولرز اچھے ہیں بھارتی کپتان

میں کسی ایک کا نام نہیں لوں گا، پاکستان کے سارے ہی بولرز اچھے ہیں، روہت شرما

(فوٹو: بی سی سی آئی)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ پاکستان کے سارے بولرز اچھے ہیں۔

امریکا میں ایک تقریب کے دوران صحافی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سے سوال کیا کہ پاکستان کا کون سا بولر انہیں اچھا لگتا ہے، اس سوال کے جواب میں روہت شرما نے کہا کہ پاکستان کے تمام ہی بولرز اچھے ہیں، میں کسی ایک کا نام نہیں لوں گا۔


مزید پڑھیں: بھارتی کپتان کو پاکستان سے میچ کی فکر ستانے لگی

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کا نام لیا تو پھر بڑے بڑے تنازعات کھڑے ہوجاتے ہیں اور ایک کا نام لو تو دوسرے بولر کو اچھا نہیں لگتا اس لیے کہتا ہوں کہ سارے پاکستانی بولرز اچھے ہیں۔
Load Next Story