لیبیا کی جیل سے 11 پاکستانیوں کودس ماہ بعد رہائی مل گئی

پاکستان لائے گئے اکثر نوجوانوں کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیرسے ہے

(فوٹو : فائل)

لیبیا کی جیل سے 11 پاکستانی نوجوانوں کودس ماہ بعد رہائی مل گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیبیا سے رہائی پانے والے 11 نوجوانوں کو پاکستان پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے اکثر کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیرسے ہے، لیبیا میں دس ماہ سے قید کوٹلی کے نوجوانوں کی خبرایکسپریس نیوز نے بریک کی تھی۔


ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا سے 11 ڈیپورٹیزاسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے ہیں جنہیں پوچھ گچھ کے لیے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کیا گیا، تمام افراد کی ٹریول ہسڑی موجود تھی جنہیں کوائف و معلومات لینے کے بعد گھرجانے کی اجازت دے دی گئی۔

لیبیا سے آنے والے ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ ہماری رہائی میں اقوام متحدہ نے اہم کردار ادا کیا، ہمیں گن پوائنٹ پر ڈنکی لگوائی گئی تھی، کشتی میں آگ لگی تو کوسٹ گارڈز نے ریسکیو کرکے ہماری جان بچائی۔
Load Next Story