بلوچستان میں دہشت گردی کے دو واقعات 2 اہلکار شہید دو زخمی

قلات میں فائرنگ سے دو اہلکار شہید جبکہ کوئٹہ سریاب روڈ پر قائم چیک پوسٹ پر دستی بم حملے میں دو اہلکار زخمی ہوئے

فوٹو فائل

بلوچستان کے علاقے قلات میں فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ سریاب روڈ پر دستی بم حملے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قلات کے علاقے مگچر کے جوہاب بازار میں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، جن کی لاشوں کو منگچر اسپتال منتقل کردیا گیا۔


علاوہ ازیں کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ولیج ایٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے دونوں مقامات پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے جبکہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے اطراف میں نگرانی سخت کردی۔
Load Next Story