اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کیلیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری

خواہشمند کمپنیوں کو 8 نومبر تک 5ہزار ڈالر کے ساتھ درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت


Numainda Express August 09, 2023
زرمبادلہ آنے کے ساتھ مسافروں کو عالمی معیار کی سہولیات ملیں گی،ڈار کی زیر صدارت اجلاس ۔ فوٹو : فائل

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کیلیے آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت منگل کے روز ہونیوالے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کمیٹی کے تمام ارکان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے ایئر پورٹس پر سروسز کی بہتری اور آوٹ سورسنگ کے منصوبے کو ممکن بنایا۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایئرپورٹس آپریشن کی آوٹ سورسنگ سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کی آوٹ سورسنگ کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع ہو چکا۔

یہ بھی پڑھیں: ایکنک؛ اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے سمیت متعدد منصوبوں کی منظوری

اسحاق ڈار نے کمیٹی کے تمام ارکان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے ایئر پورٹس پر سروسز کی بہتری اور آوٹ سورسنگ کے منصوبے کو ممکن بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومت نے اسلام آباد ایئرپورٹ کو 15 سال کیلئے آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سول ایوی ایشن کی جانب سے آؤٹ سورسنگ کیلئے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خواہشمند کمپنیوں کو 8 نومبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ٹینڈر کے مطابق درخواست کے ساتھ کمپنیوں کو 5 ہزار ڈالر (ناقابل واپسی) کی رقم جمع کرانا لازمی ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹس آوٹ سورس کرنے سے ملک میں زرمبادلہ آنے کے ساتھ ساتھ ان ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات بھی مسافروں کو میسر آئیں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا تھاکہ اسلام آباد ایئر پورٹ کو 15 سال کیلیے آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے لیکن کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔