اونٹنی نے سوتے ہوئے مالک کو گلے لگا لیا ویڈیو وائرل

مالک بھی اونٹنی کی گردن پیار سے سہلاتا رہا


ویب ڈیسک August 09, 2023
سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین ویڈیو کو پسند کرچکے ہیں:فوٹو:اسکرین گریب

سعودی عرب میں اونٹنی کی اپنے مالک سے محبت کے اظہار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹنی کا مالک سو رہا ہے۔ اس دوران اونٹنی نے سوتے ہوئے مالک پر اپنی گردن رکھ دی۔ مالک بھی سوتے سے اٹھ گیا اور پیار سے اونٹنی کی گردن سہلاتا رہا۔



اونٹنی کی مالک سے محبت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور اب تک ہزاروں افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ویڈیو نے انہیں جذباتی کردیا۔ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں اونٹ قبائلی افراد کی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں اور گھر کے کسی فرد کی طرح ان کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں