چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں اقوام متحدہ

سابق وزیراعظم کیخلاف کارروائی کے دوران قانون کی حکمرانی کا احترام کیاجائے، انتونیو گوتریس


ویب ڈیسک August 09, 2023
سابق وزیراعظم کیخلاف کارروائی کے دوران قانون کی حکمرانی کا احترام کیاجائے، انتونیو گوتریس۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد شروع ہونے والے جاری مظاہروں سے آگاہ ہیں اوروہ تمام فریقوں سے تشددسے اجتناب کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیدیا

فرحان حق نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پرامن احتجاج کے حق کا احترام کرنے سمیت حکام پرزور دیتے ہیں کہ وہ سابق وزیر اعظم کیخلاف کی جانے والی کارروائی میں قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے انصاف کے تقاضے پورے کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں