فواد عالم کا ریٹائرمنٹ کی خبروں ردعمل سامنے آگیا

فواد عالم نے آخری بار 22 اپریل 2015 کو بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا


ویب ڈیسک August 09, 2023
فواد عالم نے آخری بار 22 اپریل 2015 کو بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کا ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر ردعمل سامنے آگیا۔

گزشتہ روز کرک بز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کرکٹر فواد عالم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ کر امریکا منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ مائنر لیگ کرکٹ میں شکاگو کنگزمین کی طرف سے مقامی کھلاڑی کے طور پر کھیلتے نظر آئیں گے تاہم اس حوالے سے فواد عالم کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

فواد عالم نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، میری ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

مزید پڑھیں: فواد عالم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا، کرک بز کا دعویٰ

سابق کرکٹر نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز 2007 میں ابوظہبی میں سری لنکا کیخلاف میچ سے کیا تھا۔ انہوں نے پاکستان کی طرف سے 38 ون ڈے مچز میں حصہ لیا جس میں 36 اننگز میں 40.25 کی اوسط سے 966 رنز بنائے۔ انکے ون ڈے کیریئر میں ایک سنچری اور 6 ففٹیز شامل ہیں، فواد عالم نے آخری بار 22 اپریل 2015 کو بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کھلایا گیا تھا۔

فواد عالم نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ بھی سری لنکا کیخلاف ہی 2009 میں کھیلا تھا جس میں انہوں نے سنچری کے ساتھ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا لیکن بعد میں صرف دو میچز کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں