بجلی صارفین سے 721 ارب اضافی وصولی کا پلان
ستمبر سے دسمبر تک فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی مزید 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے
وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ شرائط کے تحت رواں مالی سال کے دوران بجلی صارفین سے 721 ارب روپے اضافی وصول کرنے کی حکمت عملی مرتب کرلی ہے جس کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافے اور گردشی قرضے میں کمی کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پلان کے تحت رواں مالی سال میں بجلی صارفین سے 721 ارب روپے اضافی وصول کرنے کا پلان ہے، ستمبر تک بجلی ایک روپیہ 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی، بجلی ٹیرف میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس اضافے سے 39 ارب ریونیو ملنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
ستمبر سے دسمبر تک فیول ایدجسٹمنٹ مد میں بجلی مزید 4 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے،دسمبر تک فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے سے 122 ارب روپے ملیں گے، سالانہ ریبیسنگ مد میں پانچ روپے 75 پیسے بجلی مہنگی کرنے سے 560 ارب موصول ہوں گے، موصولہ رقم توانائی شعبے کے گردشی قرضے میں کمی لانے کیلیے استعمال ہوگی۔