بجلی کی قیمت میں 181 روپے یونٹ اضافے کی منظوری

فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس اضافے کا اطلاق صرف اگست کے بلز پر ہوگا۔


ویب ڈیسک August 09, 2023
فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اس اضافے کا اطلاق صرف اگست کے بلز پر ہوگا۔

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) برائے جون کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری تھارٹی (نیپرا) نے ڈسکوز کے جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی پی پی اے -جی نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 26 جولائی 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس کے بعد 1.81 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ اس کا اطلاق صرف اگست کے بلز پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست

اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر ہوگا تاہم لائف لائن، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صارفین سے مئی کے ایف سی اے کی مد میں 1 روپے 90 پیسے فی یونٹ چارج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔