ڈاکٹر فوزیہ کی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات میں وزارت خارجہ رکاوٹ بن گئی

8 اگست کو عدالتی احکامات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لیے روانگی تھی


ویب ڈیسک August 09, 2023
8 اگست کو عدالتی احکامات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لیے روانگی تھی

وزارت خارجہ نے ڈاکٹر فوزیہ کی امریکا میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا اور امریکا روانگی کی اجازت نہیں دی۔

ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی ، ان کی صحت اور بہن ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے فریقین کو 15 اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی آئندہ ان کیمرہ سماعت دن دو بجے ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر فوزیہ کا عافیہ سے ملاقات میں وزارت خارجہ کے عدم تعاون کیخلاف عدالت سے رجوع

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر فوزیہ کی درخواست پر انکے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے بتایا کہ 8 اگست کو عدالتی احکامات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لیے روانگی تھی، مگر وزارت خارجہ نے ڈاکٹر فوزیہ کی درخواست کو مسترد کر دیا اور ڈاکٹر فوزیہ کو انکی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لیے روانگی کی اجازت نہیں دی گئی۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں