ورلڈکپ کینیا سے بھی ہار جائیں لیکن پاکستان سے نہیں کمبلے کا انکشاف

سابق بھارتی اسپنر پاک بھارت میچ کی یادوں کو تازہ کردیا

سابق بھارتی اسپنر پاک بھارت میچ کی یادوں کو تازہ کردیا (فوٹو: ایکپسریس ویب)

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے بعد سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے بھی پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

منگل کو ایک تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے اپنی ورلڈکپ کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ کا کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا تھا، ہمارے زمانے یہ اصطلاح عام تھی کہ 'کینیا سے بھی ہار جائیں لیکن پاکستان سے نہیں'۔

قبل ازیں ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے شیکھر دھون نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بلو شرٹس کو سب سے زیادہ فکر اسی مقابلے کی ہورہی ہے جس میں وہ ہوم کراؤڈ کے سامنے پاکستانی ٹیم کا سامنا کریں گے، ہمیشہ ہی یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ چاہے آپ ورلڈکپ جیتیں یا ہاریں پاکستان سے میچ نہیں ہارنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ ''پاکستان آئے گا، ہمیں 2 ماہ پہلے سے معلوم تھا'' ہرشا بھوگلے کا طنز


واضح رہے کہ ورلڈکپ میں شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے بھی باز گشت سنائی دے رہی ہے تاہم حتمی فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا تھا، جس کے اب ایک روز قبل یعنی 14 تاریخ کو انعقاد کا امکان بڑھ گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 'ورلڈکپ ہار جاؤ پاکستان سے نہیں ہارنا'

اسی طرح پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے، یہ میچ اب 10 اکتوبر کو ہوگا۔

شیڈول کے حوالے سے آئی سی سی یا بھارتی کرکٹ بورڈ نے کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔
Load Next Story