نوشہرہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3مشکوک افراد زخمی

ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا

فوٹو: فائل

نوشہرہ میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے مشکوک موٹر سائیکل سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔


پولیس کے مطابق مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ جی ٹی روڈ آضاخیل کے مقام پر پیش آیا۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Load Next Story