مونس الہیٰ کے سیکریٹری گرفتار 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے سہیل اعوان کا 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا


ویب ڈیسک August 09, 2023
نیب نے کرپشن کے مقدمے میں سہیل اعوان کو نامزد کیا ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

نیب لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مونس الہیٰ کے سیکریٹری سہیل اصغر اعوان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سہیل اصغر اعوان پر سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کک بیکس وصول کرنے کا الزام ہے۔ احتساب عدالت نے سہیل اعوان کو 16 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

مزید پڑھیں: سڑک کی تعمیر میں رشوت وصولی، پرویز الہی کیخلاف انکا دوست وعدہ معاف گواہ بن گیا

نیب کی جانب سے دائر 2 ارب روپے کے کرپشن کیس میں مونس الہیٰ کے سیکریٹری سہیل اعوان کو پرویز الہٰی اور دیگر کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں