چین میں بارشوں نے تباہی مچادیمزید 33 ہلاک اور18 لاپتا

بیجنگ میں گزشتہ ماہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور 2 اگست کو 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے


ویب ڈیسک August 09, 2023
چین میں ہونے والی بارشوں میں ہلاکتوں کی تعداد 50سے تجاوز کرگئی؛ فوٹو: فائل

چین کے دارالحکومت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی جب کہ 18 افراد اب بھی لاپتا ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں ہونے والی ریکارڈ توڑ بارشوں میں مزید 33 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 18 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

China Rain 3

یاد رہے کہ بیجنگ کے میئر نے جمعے کے روز میڈیا کو بتایا تھا کہ چین میں ایک ماہ کے دوران بارشوں میں ہلاک اور لاپتا ہونے والوں کی تعداد 147 ہوگئی۔

بیجنگ میں مسلسل ہونے والی بارشوں میں انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔

China Rain

چینی حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں میں ہلاک ہونے والوں میں ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں تاہم انھوں نے تعداد نہیں بتائی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : چین میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا؛22 ہلاکتیں اور27 لاپتا

China Rain 2

واضح رہے کہ 2 اگست کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی بارشوں سے 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا اور اس دن 22 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں