اٹلی میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی 41 ہلاک

کشتی میں 45 تارکین وطن سوار تھے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں

اٹلی میں حادثے کی شکار کشتی میں 45 تارکین وطن سوار تھے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

اٹلی میں وسطی بحیرۂ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 4 کو زندہ بچالیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی بحیرۂ روم میں 45 تارکین وطن کو غیر قانونی طور پر یورپ لے جانے والی کشتی ڈوب گئی۔ یہ کشتی گزشتہ ہفتے تیونس سے روانہ ہوئی تھی۔

کشتی میں 3 بچے بھی شامل تھے جو والدین سمیت سمندر میں ڈوب گئے۔ حادثے کے وقت قریب سے گزرنے والے کارگو جہاز نے ڈوبنے والوں کو بچانے کی کوشش کی لیکن صرف 4 افراد کو بچایا جا سکا۔


کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر اس حادثے پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا تاہم دو جہازوں کے تصادم کے نتیجے میں ٹوٹنے کی اطلاع دی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ 30 کے قریب تارکین وطن لاپتا ہیں۔

علاوہ ازیں تیونس کے حکام نے پیر کے روز بتایا تھا کہ انہوں نے اتوار کو سفیکس کے قریب ایک جہاز کے ملبے سے 11 لاشیں نکالی ہیں اور 44 تارکین وطن ابھی تک لاپتا ہیں۔

واضح رہے کہ اٹلی میں رواں برس سمندر کے ذریعے تقریباً 93,700 تارکین وطن پہنچ چکے ہیں جب کہ گزشتہ برس یہ تعداد 44،700 تھی۔

 
Load Next Story