امریکامیئر نے مچھلی کے شکار کے دوران لاکھوں ڈالر مالیت کی کوکین پکڑلی

مچھلی کے شکار کے دوران خاتون میئر کو سمندر پر تیرتے کارٹن سے 72 پاوںڈ وزنی کوکین ملی

مچھلی کے شکار کے دوران خاتون میئر کو سمندر پر تیرتے کارٹن سے 72 پاوںڈ وزنی کوکین ملی، فوٹو: فائل

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ٹمپا کی میئر جین کاسٹر سمندر کے تفریحی دورے پر مچھلی کا شکار کر رہی تھیں اور اس دوران ایک کارٹن ملا جس میں سے 70 پاؤنڈ کوکین نکلی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹمپا کی میئر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ فلوریڈا کے ساحل پر پکنک منانے آئی تھیں۔ وہ ایک بوٹ میں سوار ہوکر مچھلی کا شکار کر رہی تھیں۔ اسی دوران ایک کارٹن سمندر پر تیرتا ہوا نظر آیا۔

میئر جین کاسٹر ایک تجربہ کار پولیس افسر اور ٹمپا کی پہلی پولیس سربراہ بھی رہی ہیں۔ اپنے تجربے اور مہارت کی بنیاد پر انھوں نے شک ظاہر کیا کہ اس کارٹن میں کوئی غیرمعمولی چیز ہوسکتی ہے۔


مچھلی کے شکار کو چھوڑ کر وہ سمندر سے کارٹن کو گھسیٹ کر کسی طرح کشتی میں لائیں اور کھولا تو ان کا شک سچ ثابت ہوا۔ کارٹن میں کوکین کی 25 اینٹیں تھیں جن کا وزن 70 پاؤنڈ اور مالیت 11 کروڑ ڈالر تھی۔

کوکین کی اینٹوں سے بھرے کارٹن کو سمندر میں کس نے پھینکا تھا اور اس کارٹن کو کس نے سمندر سے اٹھانا تھا اس کی تحقیقات جاری ہیں اور اب تک کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔

 
Load Next Story