امریکی اخبار نے صحافیوں کو زیادہ اجرت دینے پر بیورو چیف کو نوکری سے نکال دیا

امریکی اخبار نے غیر امریکی صحافیوں کی یومیہ اجرت کی زیادہ سے زیادہ حد 150 ڈالر نافذ کردی

نیویارک ٹائمز نے غیر امریکیوں کیلیے یومیہ اجرت زیادہ سے زیادہ 150 ڈالر مختص کردی، فوٹو: فائل

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بغداد کی خاتون بیورو چیف جین ارف کو صحافیوں کو زیادہ اجرت پر نوکری سے برخاست کردیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نیویارک ٹائمز کی بغداد بیوروچیف پر الزام تھا کہ انھوں نے غیر امریکیوں سمیت مقامی عراقی صحافیوں کو مختص فنڈز میں سے زیادہ رقم کی ادائیگی کی تھی۔

یاد رہے کہ خاتون بیوروچیف پر اس الزام کی تحقیقات کا آغاز گزشتہ برس کے آخر میں ہوا تھا اور رواں برس کے آغاز میں انھیں جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔


دوسری جانب خاتون بیوروچیف نے خبروں، خصوصی رپورٹس اور کالمز وغیرہ کی مد میں صحافیوں میں رقم کی تقسیم میں کسی بھی غیر قانونی عمل کی تردید کی ہے۔

خاتون بیوروچیف کو نوکری سے برخاست کرنے کے بعد نیویارک ٹائمز نے غیر امریکی صحافیوں کی یومیہ اجرت زیادہ سے زیادہ 150 ڈالر مقرر کردی ہے۔

واضح رہے کہ برطرف ہونے والی خاتون بیوروچیف نے 1998 میں امریکی ٹی وی چینل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 2020 میں امریکی اخبار کے لیے کام کرنا شروع کیا تھا۔
Load Next Story