فرانس گیسٹ ہاؤس میں آتشزدگی میں 9 افراد ہلاک

لاشوں کو سراغ رساں کتوں اور ڈرون کی مدد سے تلاش کیا گیا


ویب ڈیسک August 09, 2023
لاشوں کو سراغ رساں کتوں اور ڈرون کی مدد سے تلاش کیا گیا، فوٹو: اے ایف پی

فرانس کے ایک ہالیڈے لاجنگ میں لگنے والی خوفناک آگ میں 9 افراد بری طرح جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 2 افراد لا پتا ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کے وقت گیسٹ ہاؤس میں 28 افراد تھے جن میں سے 11 کو بحفاظت نکال لیا گیا تاہم دو افراد اب بھی لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ریسکیو ادارے نے دو گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ انتہائی خوفناک تھی اور لاشیں بری طرح جل گئی تھیں۔ جنھیں سراغ رساں کتوں اور ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے تلاش کیا گیا۔

جھلس کر شدید زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ آگ پہلی منزل پر لگی تھی۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں