نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتار کریں ورنہ زیر حراست بچوں کو بھی رہا کردیں حنیف عباسی
حمزہ کیمپ اور جی ایچ کیو پر چڑھائی کرنے والوں کو کیوں معافی مل رہی ہے؟ لیگی رہنما
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی کے دیگر ماسٹر مائنڈز کو گرفتار نہیں کیا جاتا تو حراست میں لیے جانے والوں کو بھی رہا کردیا جائے۔
راولپنڈی میں اپنی رپائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا ایک ایسا شخص جو چور اور منافق نکلا ہے، جسطرح اس نے پاکستان اور اداروں کو پوری دنیا میں بدنام کیا، میں اس کے خلاف میں پٹیشن لے کر گیا تھا کہ وہ جھوٹا ہے اور چور ہے۔
انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کو نکال کر سب سے زیادہ ظلم مجھ پر ہوا ہے، 25 سال قید بامشقت کی سزا کا سامنا میں نے کیا اور سیاسی انتقام کی بھینٹ سب سے پہلے مجھے چڑھایا گیا جبکہ میرے خلاف مقدمے میں آج تک اسمگلر اور منشیات برآمد نہیں ہوسکی مگر ہم نے صبر استقلال کے ساتھ مصیبتوں کا سامنا کیا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے 6 بائی 6 میں کے حوالات میں رکھا گیا، اس سیل کے بعد کیڑے خود بخود نکل آتا ہے، میں کال کوٹھڑی میں 27 دن رہا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سزا پر خوش نہیں لیکن یہ مکافات عمل ہے، مجھے قیدی کپڑے پہنا کر آپ نے میری تصویر بنائی مگر اللہ تعالی نے مجھے سرخرو کیا ابھی ایک کیس ہے دوسرا نکلے گا۔
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ آج بھی باہر بیٹھی ایک نسل ملک کے خلاف زہر اگل رہی ہے، حمزہ کیمپ اور جی ایچ کیو پر چڑھائی کرنے والوں کو کیوں معافی مل رہی ہے؟ عمران خان صبر کریں ابھی تو فارن فنڈنگ والا کیس ہے، ابھی ہمت کریں، اللہ خیر کرے گا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو ضرور پکڑیں ورنہ ان بچوں کو چھوڑ دیں جن کو حراست میں لیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے سسرال جانا ہے ڈرنے کی بات نہیں ہے، قتل کے مقدمات ہوئے ہیں، ہماری دوائی کو منشیات بنادیا گیا، نوجوان نسل کو بچائیں ان کو جیلوں میں ڈال کر عیاشی کررہا تھا۔