یو اے ای قونصل خانے میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب اسپیشل بچے مہمان خصوصی

قونصل جنرل یو اے ای کی جانب سے اسپیشل بچوں میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں تحائف بھی تقسیم کیےگئے


Staff Reporter August 09, 2023
تقریب میں اسپیشل اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بچے مہمان خصوصی تھے،(فوٹو: ایکسپریس )

یو اے ای قونصل خانے میں پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے رنگا رنگ تقریب سجائی گئی،مہمانِ خصوصی اسپیشل اولمپکس میں سبز ہلالی پرچم بُلند کرنے والے خصوصی بچے تھے۔

تفصیلات کے مطابق برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی جانب سے کراچی میں اپنے قونصل خانے میں پاکستان کے جشنِ آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

قونصلیٹ کی جانب سے رواں سال جرمنی میں منعقدہ اسپیشل اولمپکس میں کامیاب ہونے والے 80 پاکستانی بچوں کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھا، تقریب میں اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئر پرسن رونق علی لاکھانی نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل یو اے ای کراچی بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ پاکستان اوریواے ای کے دیرینہ تعلقات ہیں، یو اے ای میں 17 لاکھ پاکستانی برسرِ روز گار اور مقیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اورعوام کو جشن آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،خصوصی بچے توجہ کے مستحق ہیں۔

چیئر پرسن اسپیشل اولمپکس پاکستان رونق علی لاکھانی کا کہنا تھا کہ یو اے ای پہلا ملک ہے جس نے اسپیشل بچوں کو تقریب میں دعوت دی،اسپیشل بچوں کو جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک کرنے کا عمل لائق تحسین ہے، اس سے بچوں کے چہرے خوشی سے کھل گئے اوران کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

قونصل جنرل یو اے ای کراچی کی جانب سے اسپیشل بچوں میں جشنِ آزادی کے سلسلے میں تحائف بھی تقسیم کیےگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں