صبا قمر کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا

اداکارہ نے ویزہ ملنے پر یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کیا


ویب ڈیسک August 09, 2023
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمر کو متحدہ عرب امارات نے گولڈن ویزے سے نواز دیا۔

صبا قمر نے منگل کو انسٹاگرام پر یو اے ای حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ '' میرے لیے اپنے گھر کے دروازے کھولنے پر یو اے ای کی شکر گزار ہوں''۔

انہوں نے یو اے ای اور پاکستان کے قومی پرچموں کے ساتھ تصویر بھی شیئر کی ہے جبکہ انہوں نے اس سارے عمل کو مکمل کرانے پر کنسلٹنٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق گولڈن ویزا ایک طویل مدتی رہائشی ویزا ہے جو دنیا بھر کے ہنرمندوں کو ملک میں رہنے، تعلیم حاصل کرنے یا کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔

سرمایہ کار، سائنس دان، اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلباء، گریجویٹس اور ہیروز گولڈن ویزا کے لیے اہل افراد میں شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں