فیس بک متنازع پوسٹ تفتیش خواجہ حارث ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے

ایف آئی اے نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر سے جج ہمایوں دلاور فیس بک پوسٹ سے متعلق تفتیش کی

فوٹو فائل

سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کی فیس بک متنازع پوسٹ کی تفتیش میں طلبی کے باوجود پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل خواجہ حارث ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

ایکسیرپس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل جج ہمایوں دلاور کی فیس بک متنازع پوسٹوں کے حوالے سے تفتیش کررہا ہے، اس ضمن میں گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا سے 8 گھنٹے طویل تفتیش کی گئی۔

ایف آئی اے نے گزشتہ شب چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا تاہم وہ آج تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی نعیم پنجوتھہ سے کئی گھنٹے تفتیش


چیئرمین پی ٹی آئی کے سینئر وکیل خواجہ حارث کو بیان ریکارڈ کرنے لیے آج دن دوبجے کے لیے طلب کررکھا تھا لیکن دفتری اوقات کار ختم ہونے تک خواجہ حارث انکوائری میں پیش نہیں ہوئے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے وکیل کو ہراساں کیے جانے کا چیف جسٹس نوٹس لیں، سپریم کورٹ بار

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو فیس بک کی متنازع پوسٹوں کی انکوائری دو ہفتوں میں مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

 

 
Load Next Story