ایل این جی ریفرنس شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل کو بھی نیب ترمیمی ایکٹ کا فائدہ مل گیا

احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس عدالتی دائرہ اختیار نہ ہونے پر اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کو بھجوادیا


نعیم اصغر August 09, 2023
فوٹو فائل

احتساب عدالت نے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف دائر ایل این جی ریفرنس خصوصی عدالت کو بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی وغیرہ کے خلاف دائر ایل این جی ریفرنس عدالتی دائرہ اختیار نہ ہونے پر اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کو بھجوادیا۔

شریک ملزمان کی جانب سے نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت ریفرنس عدالتی دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، شیخ عمران الحق، آغاجان اختر، سعید احمد خان، عامر نسیم، عظمی عادل خان، شاہد ایم اسلم، حسین داؤد، عبدالصمن داؤد، ایم ایس کیو ای ڈی کنسلٹنٹ، ماورک ایڈوائزری، محمد امین، عبداللہ خاقان عباسی اور چوہدری محمد اسلم شریک ملزمان میں شامل ہیں۔

شاہد خاقان عباسی اور ان کے بیٹے عبداللہ خاقان عباسی کے علاوہ دیگر ملزمان کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں