پی ڈی ایم حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ قائم کیا سراج الحق

وزیراعظم اور کابینہ عوام سے معافی مانگیں، امیر جماعت اسلامی پاکستان

فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت نے کم ترین مدت میں بدترین گورننس کا ریکارڈ قائم کیا، وزیراعظم اور کابینہ عوام سے معافی مانگیں۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری پیغام میں سراج الحق نے کہا کہ حکمرانوں نے 16 ماہ میں ریکارڈ قرض لیے اور اپنے کیسز معاف کروائے، حکمراں جماعتوں میں امریکی وفاداری اختیار کرنے کا مقابلہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ایئرپورٹس، اسٹیل ملز، موٹرویز کے سودے کیے، ان کا بس چلے تو اقتدار کی خاطر پورا ملک ہی بیچ دیں۔

مزید پڑھیں: موجودہ اسمبلی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی، شاہد خاقان عباسی

سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی نے غریبوں کو بجلی کے جھٹکے دیے اور پٹرول بم گرائے، وزیراعظم اور کابینہ اپنی بدترین گورننس پر عوام سے معافی مانگیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد کرے۔
Load Next Story