شاندانہ گلزار کو پولیس نے گرفتار کرلیا پی ٹی آئی

پی ٹی آئی رہنما کو 16 ایم پی او کے تحت تھانہ بارہ کہو کی حدود سے گرفتار کیا گیا، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک August 09, 2023
فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف نے خاتون رہنما ‏شاندانہ گلزار کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل خان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے شاندانہ کو اغوا کیا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے ذرائع نے شاندانہ گلزار کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو بارہ کہو کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں