20 سال بعد کراچی میں دوبارہ بڑے قومی پرچم کی تیاری شروع
کوکن پارک کے سبزہ زار پر تاحد نگاہ بچھے کپڑے سے 25کاریگر 200 فٹ چوڑا، 130فٹ اونچا پرچم بنا رہے ہیں
شہر میں 20 سال بعد سب سے بڑے قومی پرچم کی تیاری شروع کر دی گئی،200فٹ چوڑے اور 130 فٹ اونچے (26 ہزار اسکوائر فٹ) پرچم کی تیاری میں فیکٹری سے گراؤنڈ تک 25 کے لگ بھگ کاریگر حصہ لے رہے ہیں۔
ساڑھے چھ ہزاراسکوائر فٹ پیمائش کے حامل چاند، تارے کی مارکنگ، کٹائی اور سلائی کا کام مکمل کرلیا گیا، طویل و عریض سبز ہلالی پرچم کی روہنما یوم آزادی (14 اگست) پر جہلم میں کی جائے گی۔
کوکن پارک کے سبزہ زار پر تاحد نگاہ بچھے کپڑے کے ذریعے تیار کیا جانے والا یہ سب ہلالی پرچم گزشتہ 20 سال بعد تیار ہونے والا بڑا قومی پرچم ہے، کوکن پارک میں تیار ہونے والے قومی پرچم کی تیاری میں فیکٹری سے گراونڈ تک 25کاریگر حصہ لے رہے ہیں۔
پرچم بنانے والی کمپنی وی آئی پی فلیگ کے جنرل مینیجر شیخ عاصم پرچم والا کے مطابق بڑے سائز کے اس پرچم کا ابتدائی کام کورنگی فیکٹری میں کیا گیا جس کے دوران مشینوں کے ذریعے کپڑے کو جوڑا گیا۔ اس کام میں کئی دن لگ گئے، دوسرے مرحلے میں اب سبز اور سفید کپڑے کے ملاپ اور چاند تارے کو ڈیزائن کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز اس بار بھی کراچی کو ملا ہے کہ سب سے زیادہ طویل و عریض قومی پرچم یہاں تیار کیا جائے۔
قومی نوعیت کی سرگرمی کا حصہ بننا انتہائی فخر کی بات ہے، کاریگر
بڑے سائز کا قومی پرچم تیارکرنے والے کاری گروں کا کہنا ہے کہ وہ سال کے 12مہینے مختلف سیاسی جماعتوں اورسفارت خانوں کے پرچم تیارکرتے ہیں، مگرجب پاکستانی پرچم کی تیاری کا کام انھیں سونپا جاتا ہے تو پیشہ ورانہ مہارت کے علاوہ اس کام میں ان کی لگن اور قومی جذبہ بھی شامل ہوجاتا ہے، یہ ان کے لیے انتہائی فخرکی بات ہے کہ یہ اس قومی نوعیت کی سرگرمی کا حصہ ہیں۔
واہگہ بارڈر پر لہرائے جانے والے پرچم کوگینز ورلڈ بک میں بھی شامل کیا گیا
شیخ عاصم پرچم والا نے بتایا کہ وی آئی پی پرچم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انھوں نے آج سے چند سال قبل ایک لاکھ 73 ہزار اسکوائر فٹ کا پرچم تیارکیا تھا واہگہ بارڈر پر لہرائے جانے والے اس پرچم کے ذریعے امریکا کا ریکارڈ بریک گیا تھا اس قومی پرچم کوگینز ورلڈ بک میں بھی شامل کیا گیا۔
پرچم کی تیاری میں استعمال کپڑاخودتیارکروایا، شیخ عاصم
وی آئی پی فلیگ کے جنرل مینجر شیخ عاصم پرچم والا کا کہنا ہے کہ کپڑے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ تیز ہواؤں، دھوپ اور سرد و گرم حالات کے دوران خراب نہیں ہوتا بلکہ اپنی اصل حالت میں رہتا ہے، ابتدائی مرحلے میں طویل رقبے پرسبزرنگ کے کپڑے کو پھیلایا گیا۔
پھر اس بڑے حجم کے سبز پرچم پرسفید رنگ کے کپڑے کے ذریعے چاند،تارا کاٹ کراس کی کچی سلائی کی گئی، قومی پرچم11 اگست کو جہلم روانہ کیا جائیگا جہاں زمین پر اس کی رونمائی کی جائیگی۔