متوازن غذا میں گوشت کی اہمیت
مضر اثرات سے بچنے کے لیے اعتدال اور احتیاط ضروری ہے
گزشتہ دنوں ذرائع ابلاغ پر خبر آئی کہ کئی برسوں سے صرف کچی سبزیاں اور پھل کھا کر زندہ رہنے والی روسی انفلونسر ژانا سمسونوا 40 سال کی عمر میں چل بسی۔
ان کی موت مبینہ طور پر غذائی قلت اور تھکن کے باعث ہوئی۔ وہ 10 سال سے صرف کچی سبزیاں، پھل اور ان کا جوس غذا کے طور پر استعمال کر رہی تھی۔ حتی کہ وہ پانی پینے کو بھی غیرضروری سمجھتی تھیں۔
اس کے متعلق انسٹاگرام پر انہوں نے لکھا تھا: '' پانی نہ پینا کچی سبزیوں اور پھلوں پر انحصار کرنے والوں میں عام ہے۔ مجھے پیاس نہیں لگتی اور میں پانی نہیں پینا چاہتی، مجھے پھلوں اور ناریل سے پانی حاصل ہو جاتا ہے، جس سے مطمئن ہوں۔'' ڈاکٹروں کے مطابق ژانا سمسونوا کی موت ہیضے کی طرح کے ایک انفیکشن کی وجہ سے ہوئی جو کہ صرف سبزی اور پھلوں پر مشتمل غذا پر انحصار کے باعث ہوتا ہے۔ چنانچہ شدید قسم کے ڈائیٹ پلان سے گریز کرتے ہوئے اپنی تمام غذائی ضروریات پوری کرنے پر دھیان دینا چاہیے۔
کلیورلینڈ کلینک کے مطابق ، صرف پھلوں پر گزارا کرنے والے کا جسم غذائی قلت کا شکار ہو جاتا ہے، ایسے افراد اپنے جسم کو ضروری غذائی اجزاء جیسے وٹامن، لیپڈز اور پروٹین وغیرہ سے محروم کر دیتے ہیں۔ چنانچہ غذائی قلت کو محسوس کرتے ہوئے جسم ضروری افعال کے لیے توانائی بچانے پر توجہ مرکوز کر دیتا ہے اور میٹابولزم (خوراک کو توانائی میں بدلنا) کا عمل کمزور پڑ جاتا ہے۔ دراصل انسانی جسم کو ہر طرح کی غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔
اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے انسان مختلف اقسام کی خوراک کھاتا ہے، جس میں پھل، سبزیاں، گوشت، مشروبات وغیرہ شامل ہیں۔ ان تمام چیزوں کی اپنی جگہ پر خاص اہمیت ہے۔ متوازن غذا کھانے کے لیے ضروری ہے کہ اپنی عمر، صنف اور صحت کے مطابق ان سب چیزوں کا اعتدال میں استعمال کیا جائے۔
دوسرے غذائی اجزاء کے علاوہ گوشت بھی انسانی خوراک کا اہم جزو ہے، جس سے جسم کو پروٹین، لمحیات، آئرن، وٹامن B وغیرہ حاصل ہوتی ہیں، جوکہ ایک صحت مند جسم کیلئے ضروری ہیں۔ تاہم ہر قسم کی غذا کے اپنے فوائد اور نقصانات ہوتے ہیں۔
اس لیے اس کو عام حالات میں ضرورت کے مطابق کھانا چاہیے، گوشت کھانے میں غیر معمولی زیادتی سنگین قسم کے صحت کے مسائل کا سبب بن جاتی ہے۔ مچھلی اور مرغی کے گوشت کو عام طور پر سفید گوشت (White meat) کہا جاتا ہے۔
اس سے انسانی جسم کو پروٹین وغیرہ حاصل ہوتی ہیں۔ سفید گوشت میں کلوریز اور چکنائی کی مقدار بھی نسبتاً کم ہوتی ہے۔ اس طرح چوپائیوں اور دودھ پلانے والے جانوروں (Mamals) کا گوشت، سرخ گوشت (Red meat) کہلاتا ہے۔
مٹن (چھوٹا گوشت) میں چکنائی کی مقدار، چکن کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ بیف (بڑے گوشت) میں چکنائی کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، تاہم اس سے دوسری غذائی ضروریات مثلاً پروٹین، زنک، فاسفورس،آئرن اور وٹامن B وغیرہ پوری ہوتی ہیں۔ سفید اور سرخ گوشت، دونوں کے اپنے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں، اس لیے انہیں ایک حد سے زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
طب اور غذائیات کے میدان میں ہونے والی تحقق سے پتا چلتا ہے کہ عام حالات میں سرخ گوشت کا زیادہ استعمال مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں مثلاً کینسر، دل کے امراض، ذیابیطس، معدہ، جگر کی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔
اس کے علاوہ بعض سٹڈیز کے مطابق اس کے زیادہ استعمال سے وقت سے پہلے اموات deaths) (Premature بھی واقع ہوسکتی ہیں۔ بالخصوص وہ لوگ جو پہلے سے ہی مذکورہ بالا بیماریوں میں مبتلا ہیں، انہیں سرخ گوشت کے استعمال میں غیر معمولی احتیاط برتنی چاہیے۔
ہمارے ہاں شہروں میں ڈبوں میں بند گوشت (Processed meat) کی خریدو فروخت کا رواج بھی عام ہوتا جارہا ہے۔ ڈبوں میں بند سرخ گوشت سے بھی صحت کے مسائل لاحق ہوتے ہیں۔ 'ہاورڈ سکول آف پبلک ہیلتھ' کی ایک تحقیق کے مطابق اگر پروسیسڈ سرخ گوشت کو روزانہ ایک بار بھی کھانے میں استعمال کیا جائے تو دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات 42% تک، جبکہ ذیابیطس میں مبتلا ہونے کے امکانات 19% تک بڑھ جاتے ہیں۔
ڈبوں میں بند گوشت کو محفوظ کرنے کیلئے نائٹریٹس (Nitrates) کا استعمال کیا جاتا ہے، جوکہ بعض سائنسدانوں کے نزدیک کینسر پیدا کرنے کا موجب بنتے ہیں۔ اس لیے اس تحقیق میں لوگوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کینسر کے خطرے سے بچنے کیلئے پروسیسڈ سرخ گوشت سے اجتناب کریں۔
جو لوگ صحت کے حوالے سے مختلف مسائل کا شکار ہوتے ہیں، اگر وہ سرخ گوشت کی مقدار اپنی معمول کی خوراک میں کم کردیں تو سٹڈیز کے مطابق ان کی صحت میں بھی بہتری کی کافی گنجائش موجود ہے۔ چند برس قبل برطانیہ کے صحت کے حوالے سے قائم کردہ 'سائنٹفک ایڈوائزری کمیشن' نے اپنے شہریوں کیلئے تجویز کیا تھا کہ وہ اوسطاً 70 گرام یا (2.5oz) روزانہ، جو ہفتے میں تقریباً 500 گرام یا (17oz) بنتا ہے، سرخ گوشت استعمال کرسکتے ہیں تاکہ بڑی آنت کے کینسر کے خطرے کو کم سے کم کیا جاسکے۔
ہمارے ہاں شہروں میں فاسٹ فوڈ کلچر بھی جڑ پکڑ چکا ہے۔ نوجوان اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی فیملیز بھی بڑی کثرت اور رغبت کے ساتھ اسے کھاتے ہیں۔ ان فاسٹ فوڈ ایٹمز میں بھی چکن یا گوشت کی دوسری اقسام شامل ہوتی ہیں۔ اسے معمول کا حصہ بنا لینے سے سب سے زیادہ موٹاپے کی شکایت پیدا ہوتی ہے، جوکہ خود ایک بیماری ہے اور بہت سی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔
نیز ان کے استعمال سے صحت کے مختلف دوسرے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ چنانچہ فاسٹ فوڈز سمیت گوشت کی دوسری تمام مصنوعات کو بڑی احتیاط کے ساتھ اعتدال میں کھانا چاہیے، تاکہ اس سے آپ کے جسم کو نقصان کے بجائے فوائد حاصل ہوسکیں اور آپ ایک صحت مند زندگی گزار سکیں۔
گوشت کے استعمال سے متعلق بہتر غذائی عادات اپنانے کے بارے میں ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی کا کہنا ہے: ''ایک عام انسانی جسم کو متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے، جس میں لمحیات، پروٹین وغیرہ بھی شامل ہیں جوکہ گوشت اور دوسری چیزوں سے حاصل ہوتی ہیں۔
تاہم یہ ضروری ہے کہ ہر چیز کو اعتدال میں اور ایک مخصوص حد تک استعمال کیا جائے تاکہ بے احتیاطی اور بدپرہیزی کی وجہ سے لوگوں کو صحت کے حوالے سے مختلف مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ بڑی ضیافتوں میں یا عیدالاضحیٰ کے موقع پر احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے لوگوں کو طبی حوالے سے مختلف قسم کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
بعض لوگ دانتوں کے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ عام طور پر گوشت کو اچھی طرح سے صاف کرکے نفاست سے نہیں بنایا گیا ہوتا، گوشت کے چھوٹے چھوٹے ذرے دانتوں میں رہ جاتے ہیں، جوکہ نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوشت کے ریشے یا ہڈی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے بھی مسوڑھوں یا دانتوں کی تکلیف کا سبب بن سکتے ہیں۔ مسوڑھوں میں سوجن بھی ہوسکتی ہے یا ان میں Cuts بھی لگ سکتے ہیں۔
چھوٹا یا بڑا گوشت زیادہ مقدار میں کھانے سے معدے کی جھلیوں میں سوزش ہوجاتی ہے۔ زیادہ مقدار میں گوشت کھانے سے، گوشت آسانی سے ہضم نہیں ہوتا اور تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ اس سے ڈائریا جیسی صورتحال کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے، یا Constipation (قبض) بھی ہو سکتی ہے۔ یہ دونوں کیفیات بہت تکلیف دہ ہیں۔
اس لیے ضروری ہے کہ پہلے سے ہی احتیاط کی جائے اور زیادہ مقدار میں گوشت کھانے سے اجتناب کیا جائے۔ گوشت کو زود ہضم بنانے کیلئے ضروری ہے کہ اسے بغیر مصالحے کے یا پھر کم مصالحے میں اور شوربے کے ساتھ بنایا جائے۔ نیز انسانی جسم کو مناسب مقدار میں ایسی غذا مثلاً پھل، سبزیاں وغیرہ لیتے رہنا چاہیے، جس سے اس کے جسم کو فائبر ملتا رہے اور غذا ہضم کرنے میں آسانی رہے۔''