ہیرا پھیری 3 کب ریلیز ہوگی سنیل شیٹھی نے اعلان کر دیا

سنجے دت بھی ہیرا پھیری 3 جوائن کریں گے اور کامیڈی کا تڑکہ لگاتے نظر آئیں گے

(فائل فوٹو)

بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ کے آغاز کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیرا پھیری فلم کے مشہور اداکار سنیل شیٹھی نے حالیہ انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ فلم کے تیسرے حصے کیلئے پرومو شوٹ کر لیے گئے ہیں اور فلم کی شوٹنگ جلد شروع کر دی جائے گی جو جلد سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ انہیں فلم سے بےحد اُمیدیں ہیں ہمیں احساس ہی نہیں ہوا کہ ہیرا پھیری کو 16 برس گزر گئے ہیں اور انہیں خوشی ہے کہ پریش راول اکشے اور وہ ایک مرتبہ پھر ہیرا پھیری 3 کے ساتھ واپس ارہے ہیں۔


سنیل شیٹھی کا کہنا تھا کہ ان کے اور پریش راول کے درمیان گہری دوستی اور قریبی تعلقات ہیں البتہ اکشے کمار سے ان کی ملاقات کم ہوتی ہے مگر وہ رابطے میں رہتے ہیں۔

اکشے کمار کی فٹنس پر بات کرتے ہوئے سنیل نے کہا کہ اکشے آج بھی انڈسٹری کا سب سے فٹ اداکار ہے۔ یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مرتبہ سنجے دت بھی ہیرا پھیری 3 جوائن کریں گے اور کامیڈی کا تڑکہ لگاتے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ ہیرا پھیری 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کا سیکوئیل 2006 میں بنایا گیا تھا اور اب فلم کا تیسرا پارٹ فلمایا جارہا ہے جو جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔
Load Next Story