اداکاراؤں کے معاوضے سے متعلق متنازع بیان پر کاجول کو تنقید کا سامنا
بھارتی میڈیا کے مطابق جگراں فلم فیسٹیول 2023 میں دیئے گئے کاجول کے حالیہ انٹرویو نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر کاجول کے بیان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے اور انہیں معاضوں سے متعلق متنازع پر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب فلمی شائقین بہتر ہو چکے ہیں اور انہیں او ٹی ٹی جیسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جہاں اُنہیں دنیا بھر کا کانٹینٹ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ہیرو جتنے برابر معاوضوں سے متعلق سوال پر کاجول نے کہا کہ بھارتی اداکاراؤں کو بھی اداکاروں کے برابر معاوضہ مل سکتا ہے لیکن یہ تب ہو سکے گا جب بھارت میں 'ونڈر ویمن' جیسی فلمیں بننے لگیں گی اور یہ فلمیں پٹھان جیسا بزنس کریں گی۔
I often wondered why would she willingly get married to Ajay Devgan. I got my answer now. https://t.co/gRswt7kldy
ایک سوشل میڈیا صارف نے کاجول کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'اب سمجھ آیا کہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کیوں کی۔'
Fun fact: Deepika Padukone was touted to be paid 13-15 crores for Padmaavat beating out her male co-stars. It also ended up being one of Bhansali's biggest hits ever. Of course she might have her say about equal pay when it comes to the role. https://t.co/vKzjm4KQap
ایک اور صارف نے کہا کہ 'دیپیکا کو پدماوت کیلئے 15 کروڑ معاوضہ دینے کا دعویٰ کیا گیا تھا جو اس کے ساتھی اداکار سے زیادہ معاوضہ تھا اور یہ بھنسالی کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک تھی اس لئے جب کردار کی بات آتی ہے تو یقیناً وہ مساوی تنخواہ کے بارے میں کہہ سکتی ہے۔'