ورلڈکپ کے آغاز سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں آگ بھڑک اُٹھی

آگ کے باعث ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کا سامان اور یادگار جل کر خاکستر ہوگئیں


ویب ڈیسک August 10, 2023
آگ کے باعث ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں کا سامان اور یادگار جل کر خاکستر ہوگئیں (فوٹو: فائل)

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے قبل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کرکٹ اسٹیڈیم میں آگ بھڑک اُٹھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ شروع ہونے میں محض چند ماہ باقی رہ گئے ہیں تاہم بدھ کی رات 11 بجے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے ڈریسنگ روم میں رکھا کھلاڑیوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، جس پر قابو پانے میں ایک گھنٹے کا وقت لگا۔ آگ لگنے کے باعث ڈریسنگ روم کی فالس سیلنگ جل گئی جبکہ آتشزدگی کے واقعہ کے باعث پورے ایڈن گارڈن کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کے نئے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو ہوگا

قبل ازیں چند روز قبل آئی سی سی کے اعلیٰ حکام نے اسٹیڈیم کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے جائزہ لیا تھا اور رپورٹ آئی سی سی کو ارسال کی تھی تاہم آتشزدگی کے واقعے نے اب تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی کا ورلڈکپ ٹکٹوں کی فروخت کیلئے تاریخوں کا اعلان

آگ لگنے کے باعث کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں رکھی کئی یادگار لمحات بھی چل گئے۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے پانچ میچز ایڈن گارڈنز کولکتہ میں شیڈول ہیں، جس میں ایک سیمی فائنل کے علاوہ پہلا میچ 28 اکتوبر کو ہالینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 31 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

مزید پڑھیں: 'ورلڈکپ ہار جاؤ پاکستان سے نہیں ہارنا'

اس کے ساتھ ہی تیسرا میچ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 5 نومبر کو کھیلا جانا ہے۔ انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں یہاں 11 نومبر کو ٹکرائیں گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں