لکی مروت میں پولیس کی مظاہرین پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق 4 زخمی

وانڈہ جوگی کے عوام چار ساتھیوں کی گرفتاری پر انڈس ہائی وے پر احتجاج کررہے تھے جہاں تلخ کلامی کے بعد پولیس نے فائرنگ کی

(تصویر: ویڈیو اسکرین گریب)

لکی مروت میں پولیس نے مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے سبب ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے شہر لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں پولیس کی فائرنگ سے شہریوں کے زخمی ہونے اور ایک شخص کے ہلاک ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ وانڈہ جوگی کے عوام ساتھیوں کی گرفتاری پر رات گئے سے انڈس ہائی وے پر احتجاج کررہے تھے جس میں پولیس نے تلخ کلامی کے بعد مظاہرین پر فائرنگ کردی۔


پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لکی سیمنٹ فیکٹری کے ساتھ تنازع پر پولیس نے چار افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

 

پولیس کی فائرنگ کے بعد مشتعل عوام نے جاں بحق شخص کی لاش فیکٹری کے سامنے رکھ کر دوبارہ احتجاج شروع کر دیا اور پشاور کراچی انڈس ہائی وے کو ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

دوسری جانب مظاہرین پر فائرنگ کے بعد پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی طرف سے ہم پر فائرنگ ہوئی جس کے جواب میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔
Load Next Story