کاروباری نہیں ایک اداکارہ کے طور پر ہی پہچانی جانا چاہتی ہوں شلپا شیٹی

شادی سے پہلے ایک اداکارہ ہی تھی جو دوسرے طبقے میں چلی گئی، خاندان شوبز کو فوقیت دیتا ہے، اس سے کبھی ناطہ نہیں توڑا

خود کو مجرم تصور کرتی ہوں جب ایک ماں اپنے بچوں،خاندان اور گھر کو چھوڑ کرشوٹنگ کے لیے باہر چلی جاتی ہے۔ فوٹو : فائل

شلپا شیٹی جو ان دنوں فلمی دنیا میں زیادہ نمایاں نہیں رہی ہین مگر اس کے باوجود ان کی کواہش ہے کہ انھیں کاروباری خاتون کی بجائے ایک اداکارہ کے طور پر ہی جانا جائے۔

38 سالہ شلپا شیٹی جو اپنے شوہر راج کندرا اور آئی پی ایل ٹیم کے ساتھ کاروبار کو فروغ دینے میں مصروف ہیں کا کہنا ہے کہ اس کے خاندان میں شوبز کو ہمیشہ فوقیت دی ہے اور میں کاروباری خاتون بننے سے پہلے ایک اداکارہ ہی تھی ۔ یہ بات یہ بات فلم ''لائف ان اے میٹرو'' کی اداکارہ نے ایک ایوارڈ تقریب کے دوران بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ شلپا شیٹی کا کہنا تھا کہ میں ایک اداکارہ ہوں جو شادی کے بعد دوسرے طبقے میں چلی گئی تھی۔


اس کے باوجود شوبز سے تعلق نہیں توڑا میں ٹی وی شوز اور اشتہارات میں کام کرتی رہی ہوں ایکس وال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت خود کو مجرم تصور کرتی ہوں جب ایک ماں اپنے بچوں خاندان اور گھر کو چھوڑ کر فلم کی شوٹنگ کے لیے باہر چلی جاتی ہے کاروبار ایک مختلف میدان ہے جس میں بہت سے لوگ آپ کے تحت کام کرتے ہیں جب کہ اداکاری ایک مکمل جاب ہے کیونکہ اپ کے پاس اس کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔

اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''ڈشکیوں'' سج مین سنی دیول کے بھائی ہرمن باویجہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا کے ناکام ہونے کے متعلق سوال پر شلپا کا کہنا تھا کہ اس فلم کی ناکامی کا کسی کو ذمے دار نہیں ٹھرانا چاہتی تاہم مجھے بطورپروڈیوسر اس فلم کی ناکامی سے سبق حاصل ہوا ہے جو یہ ہے کہ کسی فلم کے لیے اس کا اسکرپٹ بہت اہم ہوتا ہے اور اب جو نئی فلم بنانے جارہی ہوں کے لیے اس بات کا خاص خیال رکھوں گی کہ وہ بہترین اسکرپٹ کی حامل ہو اور اسے شائقین کو تفریح بھی حاصل ہوسکے۔
Load Next Story