پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز مستعفی

مارک کولز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کام کرنے سے معذرت کی ہے، ذرائع


ویب ڈیسک August 10, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر کام کرنے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق مارک کولز نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوادیا ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں ان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کو رواں سال اپریل میں دوسری بار قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

مارک کولز 2017 سے 2019 کے دوران بھی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ خدمات سرانجام دینے پر مارک کولز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی مستقبل میں مصروفیات کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، ویمنز ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں