خود کو طالب علم سمجھتا اور سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں مصطفیٰ قریشی

اردو مادری زبان ہے، ڈراموں اور موسیقی میں اس کی درست ادائیگی کا خیال رکھنا ضروری ہے، اداکار

اردو مادری زبان ہے، ڈراموں اور موسیقی میں اس کی درست ادائیگی کا خیال رکھنا ضروری ہے، اداکار فوٹو: فائل

اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ آج بھی خود کو ایک طالب علم سمجھتا اور سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔


اردو ہماری مادری زبان ہے ہمیں اپنے ڈراموں اورموسیقی میں اس بات کاخیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے نوجوان فنکار اس بات کا خیال نہیں کررہے جس کاذمے دار ڈائریکٹرز کو سمجھتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے'' ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مصطفیٰ قریشی کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایک ہی ٹی وی اور ایک ہی ریڈیو تھا مگر کام بہت معیاری ہوتا تھا تلفظ اور ادائیگی کی درستگی کے لیے ایسے افراد کو رکھا جاتا تھا جو نئے فنکاروں کی زبان و بیان کو درست کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہو رہا۔
Load Next Story