نگراں وزیراعظم کے نام پر نوازشریف سے بھی مشاورت کروں گا شہباز شریف

انتخابات الیکشن کمیشن کا کام ہے، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو آئین کی پاسداری کرنی چاہیے، شہباز شریف


ویب ڈیسک August 10, 2023
(فوٹو : فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے نام کے حوالے سے نوازشریف سے بھی مشاورت کروں گا، اس مرحلے کو خوش اسلوبی سے طے کرلیں گے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ صدر مملکت نے گزشتہ شب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے، اب امید ہے کہ تین دن میں نگراں وزیراعظم کا نام فائنل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سے آج ملاقات ہوئی اور کل پھر ہماری بیٹھک ہوگی، امید ہے کہ نگراں وزیراعظم کا نام کل فائنل ہوجائے گا اور پھر میں نوازشریف سے بھی اس حوالے سے بات کروں گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے آئین و قانون پر عمل کرتے ہوئے سارا عمل مکمل کیا اور نگراں وزیراعظم کے معاملے کو بھی خوش اسلوبی سے طے کرلیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کی منظوری ہوچکی ہے، نگران حکومت کو بھی الیکشن نہیں کرانے بلکہ یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ جن اداروں کو الیکشن کرانا ہے ان کو بھی آئین کی پاسداری کرنی چاہے، آئینی تقاضہ ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کے بہترین مفاد میں سیاسی اتحاد کیا، تیرہ جماعتوں کا اتحاد چلانا کوئی آسان کام نہیں تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں