پولیس کی چھاپہ مار کارروائیاں بھتہ خور سمیت 118 ملزمان گرفتار

رینجرز نے آپریشن میں 13 ملزمان سے34اوان گولوں سمیت مختلف ہتھیار برآمد کرلیے


Staff Reporter May 08, 2014
رینجرز نے آپریشن میں 13 ملزمان سے34اوان گولوں سمیت مختلف ہتھیار برآمد کرلیے۔ فوٹو :ایکسپریس/فائل

پولیس نے 118 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، موٹر سائیکلیں، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں، رینجرز نے 13 ملزمان سے34اوان گولوں سمیت مختلف ہتھیار برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس63 ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے21 ہتھیار، 6 ہینڈ گرنیڈ بم اور چرس برآمد کر لی، ایس ڈی پی او پریڈی ڈی ایس پی عرفان زمان کی سربراہی میں ایس ایچ او آرام باغ کینسن ڈین اور پریڈی پولیس نے 4 ملزمان عارف، محمد رشید، رانا شاکر اور عارف رشید کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے3 ہینڈ گرنیڈ، بال بم، ایک کلاشنکوف، ایک ٹرپل ٹو رائفل، 2 پستول، 4 میگزین، متعدد کارتوس، گیس کٹر، سلینڈر اور وائیر برآمد کرلیے۔

علاوہ ازیں موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے 3، اسٹریٹ کرمنل گروہوں کے 11، منشیات اور متفرق مقدمات کے 14ملزمان جبکہ متفرق مقدمات میں پولیس کو مطلوب 14 مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 12 پستول، 12 میگزین، 48 کارتوس، 3 موٹر سائیکلیں، ایک رپیٹر گن، 20 موبائل فونز، 500 گرام چرس، 2 بوتل شراب اور فحش فلموں کی سی ڈیز برآمد کر لیں، کورنگی تھانہ پولیس نے ڈھائی نمبر پٹرول پمپ کے قریب سے2 بھتہ خور ملزمان ندیم اور کاشف کو گرفتار کر ک 2 پستول ، بھتے میں وصول کی جانے والی رقم 10ہزار روپے اور 2 فونز برآمد کر لیے۔

ملزمان نے مدعی دکاندار محمد آصف سے2 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور10ہزار روپے میں معاملات طے کر کے بھتہ وصول کرنے پہنچے تھے کہ پکڑے گئے، علاوہ ازیں کورنگی غریب نواز اسٹاپ پر کارروائی اور مقابلے کے بعد 2 ملزمان محمد صفدر اور محمد نوید کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب4 مفرور ملزمان گرفتار کر لیے گئے،دریں اثنا رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن شہر کے مختلف علاقوں فیوچر موڑ ، شاہ فیصل کالونی، مہران ٹائون، دائود گوٹھ، بلدیہ ٹائون ، ایف بی ایریا ، پاک کالونی اور لیاری سے 13 مبینہ ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے34اوان گولوں سمیت مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کرلیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں